Turmeric Benefits in Urdu Haldi ke Fawaid in Urdu ہلدی ! بے شمار فوائد کی حامل

Turmeric Benefits in Urdu Haldi ke Fawaid in Urdu ہلدی ! بے شمار فوائد کی حامل

 Turmeric Benefits in Urdu Haldi ke Fawaid in Urdu

ہلدی ! بے شمار فوائد کی حامل
ہلدی کو ہرکوئی اپنے کھانوں میں استعمال کرتا ہے ۔ ہلدی رنگت میں پیلی اور اس کا تعلق ادرک کے خاندان سے ہے ۔ ہلدی تازہ حالت میں بھی مل جاتی ہے لیکن زیادہ تر اس کا استعمال خشک یا پھر پسی ہوئی حالت میں کیا جاتا ہے ۔ یہ باقی مصالحوں کی طرح تیز ہے ۔
Turmeric Benefits in Urdu Haldi ke Fawaid in Urdu ہلدی ! بے شمار فوائد کی حامل
Turmeric Benefits in Urdu Haldi ke Fawaid in Urdu ہلدی ! بے شمار فوائد کی حامل
ہلدی کے طبعی فوائد : 
  1. ہلدی کھانوں کو لذیذ بناتی ہے ۔ 
  2. حسن کو نکھارے میں مدد کرتی ہے ۔
  3. ابٹن اور رنگ نکھارنے والی کریموں میں اکثراس کا استعمال کیاجاتا ہے ۔
  4. اندرونی اور بیرونی چوٹ لگنے پر ہلدی کا استعما ل کیا جاتا ہے ۔
  5. ہلدی کینسر کے خلاف مزاحمت کرتی ہے ۔
  6. چھاتی کے کینسر کے لئے مفید ہے ۔
  7. جوڑوں کے دردوں اور جگر کی سوزش میں بھی ہلدی کا کوئی ثانی نہیں ہے ۔
  8. - اس میں شامل پوٹاشیم دل اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدددیتا ہے
  9.  اس میں شامل آئرن خون کے سرخ خلیوں کو بڑھاتا ہے ۔
  10.  خون کی کمی والے لوگوں کے لئے بھی مفید ہے ۔ خون کی کمی دور کرنے کے علاوہ یہ خون کو صاف بھی کرتی ہے ۔
  11.  دماغی کمزوری ، بلڈ پریشر اور متعدی امراض میں مفید ہے ۔
  12.  خارش کی صورت میں سرسوں کے تیل میں ملا کر حلوہ بنا کر کھانے سے آرام آجاتا ہے ۔
  13. نزلہ و زکام کی صور ت میں دودھ میں ہلدی کو شامل کرکے استعمال کرنے سے آرام آتا ہے ۔
  14.  یرقان میں دھی اور لسی بڑی مفید رہتی ہے لیکن اگر یرقان میں دھی میں ہلدی ملا کر کھائی جائے تو زیادہ فائدہ ہوتا ہے ۔
  15. چوٹ ، سوجن اور درد میں مفید ہے ۔ چوٹ کی صورت میں دودھ میں ملا کر پئیں اور ہلدی کا لیپ بنا کر چوٹ پر باندھ دیں ۔
  16. ہلدی قبض کو ختم کرتی ہے اور معدے کی تیزابیت کے لیئےبھی مفید ہے ۔
  17. دماغ کو سکون پہنچاتی ہے ۔
جلن سے نجات پانے کے لئے روزانہ کتنی ہلدی کھانی چاہیے؟ انتہائی مفید معلومات
ایک حقیقت ہے کہ انفلیمیشن یا جلن متعدد بیماریوں کی جڑ ہوتی ہے اور نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ہلدی میں ایک ایسا عنصر پایا جاتا ہے جو انفلیمیشن کا خاتمہ کر سکتا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ عنصر کو ’کرکومین‘ (Curcumin)کہلاتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ جلن سے نجات کے لیے ہلدی کو کیپسول میں بھر کر استعمال کرنا چاہیے تاہم ایسا کرتے ہوئے اس کی مقدار کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

Turmeric Benefits in Urdu Haldi ke Fawaid in Urdu

ہلدی ! بے شمار فوائد کی حامل

ماہرین کے مطابق اگر آپ ہلدی کو جلن کے خاتمے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں
 تو آپ کو روزانہ 500سے 1ہزار ملی گرام کرکومین استعمال کرنا چاہیے۔ اس مقدار کو ناپنے کے لیے آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایک چمچ خالص ہلدی میں 200ملی گرام کے لگ بھگ کرکومین ہوتا ہے۔ تاہم ہلدی کی پیداوار کے علاقوں اور قسم کے لحاظ سے اس میں کمی بیشی ہو سکتی ہے۔ہلدی کو استعمال کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ اسے مختلف طریقوں سے استعمال کریں۔ کھانوں میں ڈال کر، کیپسول میں ڈال کر، حتیٰ کہ آپ اسے دودھ یا کافی وغیرہ میں بھی ڈال کر پی سکتے ہیں۔

Post a Comment

2 Comments

  1. Turmeric Benefits in Urdu Haldi ke Fawaid in Urdu
    ہلدی ! بے شمار فوائد کی حامل

    ReplyDelete

Please do not enter any spam link in the comment box